سنی لیونی کے ساتھ بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی کے ٹاپ لیس کیلنڈر نے ہنگامہ برپا کر دیا
بھارتی اداکار اپنے مداحوں کو حیران کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ حال ہی میں تین بھارتی اداکاراؤں نے 2020 کے کیلنڈر کے لئے اپنے فوٹو شوٹ سے ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ان اداکاراؤں میں اپنی بے باکی سے پہچان بنانے والی اداکارہ سنی لیون (Sunny Leone) بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کیلنڈر میں سنی لیونی کے علاوہ بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی نے ٹاپ لیس ہو کر بے باک فوٹو شوٹ (Topless Photo Shoot) کروایا ہے۔
یہ فوٹو شوٹ ڈبو رتنانی کے 2020 کیلینڈر (Dabboo Ratnani 2020 Calendar) کیلئے ہے۔ اس کیلینڈر میں ہر سال کوئی نہ کوئی ایکٹرس اپنی بے باکی سے عوام کو چونکا دیتی ہے۔ لیکن اس برس کے کیلینڈر میں تو ایک ساتھ تین تین اداکاراؤں نے ٹاپ لیس ہوکر دھماکہ کیا۔
جہاں ایک طرف سنی کو کاسٹیوم کے طور پر صرف ایک کتاب ملی تو وہیں بھومی نے باتھ ٹب میں ٹاپ لیس ہوکر تصویریں کھنچوائیں۔ اس کے علاوہ کیارا اڈوانی نے ایک پتے کو ہی کاسٹیوم بنا ڈالا۔ ان تینوں اداکاراؤں کی بے باکی کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کیارا اور بھومی ٹاپ لیس ہوکر فوٹو شوٹ کرواتی نظر آئی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے ان تصویروں نے سوشل میڈیا پر آتے ہی زبردست دھماکہ کیا ہے۔






