میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی خواتین سے اتفاق نہیں کرتی: اداکارہ سونیا حسین


نامور اداکارہ سونیا حسین نے ”میرا جسم میری مرضی “کا نعرہ لگانے والی خواتین سے اختلاف کا اظہار کیا ہے۔

نجی نیوز چینل پر اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ ”میرا جسم میری مرضی “کے حوالے سے آپ کا کیا خیال ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق نہیں کرتی، زندگی میں کچھ باتیں اہم ہوتی ہیں اور وہ صرف خواتین کے لیے نہیں، مردوں کے لیے بھی یقیناً اہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں 8 مارچ کو منعقد ہونے والے عورت مارچ کے حق میں نہیں ہوں۔

وسیم بادامی نے یہ سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ میں فیمنسٹ ہوں تو اس کا مطلب بھی بتائیں؟ اس پر سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ‘فیمنزم کو لوگ عموماً غلط سمجھتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں یہ فیمنسٹ ہیں تو مردوں سے نفرت کرتی ہوں گی لیکن ایسا نہیں ہے۔ فیمنزم صرف برابری ہے، عورت اور مرد دونوں کے حقوق پر بات کرتی ہے۔

سونیا حسین نے کہا کہ ‘اگر عورت گھر میں کھانا بنا سکتی ہے تو مرد بھی بنا سکتا ہے۔ لیکن یہ روٹی والا جو نعرہ بنایا گیا تھا میں اس کے حق میں بالکل نہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ‘عورت مارچ میں لگائے نعروں سے میں بالکل اتفاق نہیں کرتی، میرا خیال ہے کہ جب آپ کسی چیز کو لے کر حد سے بڑھ جائیں تو پھر ایسا ہی کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments