ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نواز شریف سے مبینہ ملاقات کرنے والا پراسرار شخص کون تھا؟


ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے والے پراسرار شخص کے بارے میں چہ میگوئیاں جاری ہیں اور ہر کوئی اس شخص کی شناخت جاننے کی کوشش کر رہا ہے؟ اس ضمن میں معروف صحافی عمر چیمہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ شخص (جو ایون فیلڈ سے نکلتے ہوئے ٹی وی کیمروں کی نذر ہو گیا اور پھر مختلف چہ میگوئیوں کا موضوع بنا) پی آئی اے میں ملازم ہے اور اس بات کی تصدیق کرنے والوں میں اسکا ایک کولیگ بھی شامل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کے اس کپتان کا نام کیپٹن ہمایوں جمیل ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی۔ ملاقات کے لیے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔ نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40 منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔ پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments