میں نمایاں شخصیت ہوں، مجھ سے ملاقات کے بعد حریم شاہ کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25 لاکھ سے بڑھ گئی: فیاض الحسن چوہان


وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی ملاقات کے پیچھے ایک ن لیگی شخصیت تھی۔ وہ میری پہلی اور آخری ملاقات تھی، میں نمایا ں شخصیت ہوں، مجھ سے ملاقات کے بعد حریم شاہ کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25 لاکھ سے بڑھ گئی۔ انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیور دیے بغیر سیاستدان سیاستدان رہ نہیں سکتا لیکن میں مافیاازم میں ملوث نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جادو ٹونے کی بات مذاق میں کی تھی، میرے پاس کلچر کی وزارت ہوتی تھی تو ہم نے اسٹیج ڈراموں سے متعلق بڑی سختی کر رکھی تھی۔ سختی اتنی تھی کہ متعدد بار میرے سیکرٹری کے دراز میں سے اور باہر ہڈیاں برآمد ہوئیں لیکن میرا جادوٹونے پر کوئی ایمان نہیں ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میری شخصیت ایسی ہے کہ میں جہاں بھی ہوں گا سب سے نمایاں ہوں گا۔ حریم شاہ کے ساتھ میری ایک ملاقات ہوئی اور وہ بھی پہلی اور آخری ملاقات تھی۔ اس ملاقات کے پیچھے بھی مانسہرہ کی ن لیگ کی ایک شخصیت تھی۔ حریم شاہ فون کرکے زبردستی پیچھے پڑجاتی تھی کہ ہم تحریک انصاف اور عمران خان کی بڑی فین ہیں، ہم آپ سے ملنا چاہتی ہیں بس فوٹو بنانا چاہتی ہیں۔

حریم شاہ کی ملاقات فیاض چوہان کے ساتھ ہوئی تو ان کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25لاکھ سے بڑھ گئی۔ پھر وہ مبشر لقمان کے جہاز میں چلی گئی تھی۔ مبشر لقمان نے کہا کہ میرے کیمرے بھی چوری کر لیے، مجھے بھی مبشر لقمان نے رگڑا لگانے کی کوشش کی تو اس پیرائے میں حریم شاہ کو فون کر کے سمجھایا کہ اس طرح تنگ نہ کریں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قسمت میں کرائے کے لوگ بلا کر جلسیاں کرنا ہی لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تو اس سے بڑے بڑے الزامات لگتے ہیں جو سیاستدانوں کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ہٹلر کی طرز پر جاری آمریت اور ملوکیت کا بھی چیف جسٹس نوٹس لیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments