طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے گومل یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سربراہ گرفتار


سینئیر صحافی حیدر جاوید سید نے خبر دی ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی کے نتیجے میں جنسی سکینڈل میں ملوث شعبہ اسلامیات گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے چئیرمین صلاح الدین گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مولانا صلاح الدین پر متعدد طالبات نے الزام لگایا تھا کہ وہ امتحانی پرچوں میں نمبر بڑھانے کے لیے نجی فارم ہاؤس پر بلاتے اور جنسی طور پر ہراساں کرتے تھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ ایک عرصہ سے اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہی تھی جس کے بعد کچھ متاثرہ طالبات نے ثبوتوں کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواستیں دے دیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا جس پر آج عملدرامد کرلیا گیا۔ یہ بھی اطلاع ہے مولانا صلاح الدین کی گرفتاری کے وقت ایک نجی چینل کی ٹیم بھی موجود تھی چینل کی ٹیم کا موقف تھا کہ انہیں متعدد طالبات اور والدین نے درخواستیں دی تھیں

ادھر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مولانا صلاح الدین کو برطرف کردیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments