کمل ہاسن نے 16 سال کی اداکارہ ریکھا کو زبردستی کس کیا تھا


جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ ریکھا نے ایک انٹرویو میں 1986 میں بال چندر کی فلم ‘پناگے منن’ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ اس فلم میں تامل اداکارہ ریکھا اور کمل ہاسن کام کر رہے تھےتھے۔ اس ویڈیو میں ریکھا نے کہا کہ کمل ہاسن نے انہیں ایک سین میں بغیر بتائے کس کر لیا تھا۔ انہوں نے آگے کہا کہ کمل ہاسن اور ہدایت کار بال چندر نے کس کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

دراصل فلم میں ایک سین ہے جہاں کمل ہاسن اور ریکھا کے کردار خودکشی کرنے جاتے ہیں۔ خودکشی کرنے کے سین کے پہلے کمل ہاسن ریکھا کو کس کر لیتے ہیں۔ کس کے بارے میں ریکھا کو کچھ بھی نہیں پتہ تھا اور نہ ہی یہ اسکرپٹ کا حصہ تھا۔ بعد میں فلم کے ڈائریکٹر نے ریکھا سے جا کر کہا کہ اس میں کچھ بھی فحش نہیں ہے، ہمیں بس دونوں کرداروں کے درمیان جذبات اور پیار دکھانا ہے”۔

ریکھا اس فلم کی شوٹنگ کے وقت صرف 16 سال کی تھیں اور 10 ویں کلاس کا امتحان دے کر آئی تھیں۔ انہیں اس بات کا بہت ڈر تھا کہ ان کے والد یہ سین دیکھ کر کافی ناراض ہوں گے۔ ریکھا نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے وہ کافی دنوں تک پریشان اور ڈری ہوئی رہی تھیں۔

https://www.firstpost.com/entertainment/tamil-actress-rekha-reveals-she-was-unaware-of-kissing-scene-with-kamal-haasan-in-1986-film-punnagai-mannan-8087531.html

Facebook Comments HS