استاد شفقت امانت علی خان 55 برس کے ہو گئے


پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان نے 26 فروری کو اپنی 55ویں سالگرہ منائی۔

26 فروری 1965 کو پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہونے والے شفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی اسد امانت علی خان بھی کلاسیکل موسیقی کے مستند استاد تھے۔

پاکستانی راک بینڈ فیوژن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت امانت علی خان کھماج، انکھیاں، متوا، یہ حوصلہ، مورا سیاں اور تیرے بنا سمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

2006 میں فیوژن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور کھیڑیاں دے نال، نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کروائے۔

شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔ 2008 میں انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments