بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتے کے لئے تعطیلات کا اعلان


کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں دو ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے باعث صوبے کے تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں جاری موسم سرما کی تعطیلات کو 29 فروری تک ختم ہو جانا تھا، تاہم اب تعطیلات میں مزید دو ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے تعلیمی ادارے اب یکم مارچ کی بجائے 15 مارچ کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پوری طرح مستعد ہے، تفتان اور ایران افغانستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں کے انٹری پوائنٹس پر بلوچستان داخل ہونے والے افراد کی اسکریننگ کے علاوہ تشخیص کے لئے آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور حکومت تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ بلوچستان کے تمام سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments