پورن اداکارہ ریلے ریڈ نے اپنی اذیت کی داستان بیان کر دی


پورن فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور اداکارائیں اکثر اس انڈسٹری کے منفی پہلوﺅں پر بات کرتے سنائی دیتے ہیں۔ امریکہ کی معروف 28 سالہ پورن اداکارہ ریلے ریڈ نے اس انڈسٹری سے وابستگی کا ایک اور نقصان بتا دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ریلے ریڈ کا کہنا ہے کہ ”پورن فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے کی وجہ سے کسی مرد کے ساتھ طویل مدتی تعلق قائم کرنا ایک خواب بن جاتا ہے کیونکہ کوئی مرد بھی اس انڈسٹری سے وابستہ خواتین کے ساتھ طویل مدتی تعلق نہیں رکھنا چاہتا اور جو رکھنا بھی چاہتا ہے اس کا مقصد بھی صرف ہماری شہرت اور پیسے سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔“

https://www.dailystar.co.uk/love-sex/porn-star-riley-reid-says-21589508

ریلے ریڈ کا کہنا تھا کہ ”میرے ماضی میں جتنے بھی بوائے فرینڈ بنے ان سب کی یہی خواہش تھی کہ میں عریاں فلم انڈسٹری چھوڑ دوں۔ مجھے اس انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے بعد شدید تنہائی کا احساس ہوتا ہے اور میں کہہ سکتی ہوں کہ اس انڈسٹری نے مجھے دکھی اور تنہا کر دیا ہے۔

اب بھی مرد میرے ساتھ ڈیٹنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ میں ایک مشہور فحش اداکارہ ہوں۔ کوئی بھی میرے ساتھ تعلق میں سنجیدہ نہیں ہوتا۔ اس انڈسٹری میں آنے کے بعد سے پارٹنر تلاش کرنا میرے لیے ایک چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments