ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی


ایران میں کورونا سے مزید 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 54 ہوگئی

تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں ایرانی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 385 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments HS