ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور رات دیر گئے رومانٹک ڈنر ڈیٹ پر نکلے، لیکن ناکام کیوں لوٹے؟


ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور دیر رات ایک دوسرے کے ساتھ ڈنر کرنے کیلئے ایک ریستوراں میں پہنچے ، لیکن وہاں پر کچھ ایسا ہوگیا، جس کا انہیں اندازہ ہی نہیں تھا۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں ۔ کبھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تصویروں کی وجہ سے تو کبھی کسی پارٹی میں یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ تازہ تصاویر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

دراصل ان تصویروں میں ملائیکہ اور ارجن ڈنر دیٹ پر جاتے نظر آرہے ہیں۔ دونوں رات گئے ایک دوسرے کے ساتھ ڈنر کرنے کیلئے پہنچے ، لیکن ریسٹورینٹ کچھ ایسا معاملہ پیش آیا جس کا انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔

ملائیکہ اور ارجن اتوار کی رات ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے ڈنر ڈیٹ پر پہنچے تھے۔ اس دوران ملائیکہ نے سفید رنگ کی ڈریس پہن رکھی تھی اور ارجن کپور بلیک ٹی شرٹ میں نظر آرہے تھے۔

دونوں کافی بے تکلف انداز میں ڈنر کیلئے پہنچے، لیکن وہاں پہنچ کر انہیں کھانے کیلئے ٹیبل ہی نہیں ملا، جس کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ دونوں وہاں سے واپس لوٹ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹیبل نہیں ملنے کی وجہ سے دونوں نے کھانا پیک کروا لیا اور گھر لوٹ گئے ۔

خیال رہے کہ ارجن اور ملائیکہ ایک دوسرے کیلئے اپنی پسند کا اظہار کافی پہلے ہی کرچکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments