ہلمند میں امریکی فوج کا طالبان پر فضائی حملہ


افغانستان میں تعینات امریکی فوج کےترجمان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان عوام کی امن کی خواہش کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

امریکی فوج کےترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نےصوبے ہلمند میں 4 مارچ کوطالبان جنگجووں پر فضائی حملہ کیا تھا، طالبان افغان فورسز کی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنا رہے تھے جبکہ امریکی فضائی حملہ طالبان کےحملےکو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ترجمان امریکی فوج نے کہا ہے کہ طالبان کےخلاف 11 دن میں یہ پہلا امریکی حملہ ہے، طالبان نےعالمی برادری سےتشدد میں کمی، حملےنہ بڑھانےکا عہد کیا تھا۔

امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان غیرضروری حملے روکیں اور وعدوں کی پاسداری کریں، ہم ضرورت پڑنے پر شراکت داروں کا دفاع کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments