عورت مارچ کے خلاف درخواست: آج اسلام آبا دہائیکورٹ میں سماعت ہو گی


عورت مارچ کیخلاف درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر آج (6 مارچ) سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے موقف اپنا یا ہے کہ 8 مارچ کوغیراسلامی اور غیراخلاقی عورت مارچ ہونے جا رہا ہے جبکہ عورت مارچ کے پوسٹرز پر درج نعرے اسلام، آئین، قانون اور اخلاقیات کے خلاف ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنا اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیےجبکہ آزادی کے نام پر بیہودگی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کہ عدالت فریقین کو عورت مارچ روکنے کا حکم دے۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ عورت مارچ کے خلاف اسلام آباد کے 8 شہریوں نے وکلا کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments