اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر مخالف گروہ کا پتھراﺅ: متعدد افراد زخمی


اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر بعض افراد کی جانب سے پتھراﺅ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم خواتین پر دو ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ حیا ریلی کے شرکا نے عورت مارچ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔ پولیس نے دونوں ریلیوں کو الگ کرنے کیلئے بیچ میں قناتیں لگا رکھی تھیں تاہم حیا ریلی میں شامل بعض افراد نے رکاوٹیں توڑ نے کی کوشش کی۔ دونوں ریلیوں کے شرکا نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ بعض لوگوں کی جانب سے عورت مارچ کے شرکا پر پتھراﺅ بھی کیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پتھراﺅ کی وجہ سے عورت مارچ کے کئی شرکا زخمی ہوگئے۔ حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی مزید نفری کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS