اٹلی میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی: ایک ہی دن میں 133 افراد ہلاک


اٹلی میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔ ایک ہی دن میں 133 افراد ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں کورونا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 366 ہو گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مزید ایک ہزار 492 افراد وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

لوگوں کو بچانے میں ناکام اٹلی کی حکومت نے اپنے ملک کی 25 فی صد آبادی کو قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایک کروڑ 60 لاکھ اطالوی شہریوں کی نقل و حرکت پر 3 اپریل تک پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ وینس، لومبارڈی سمیت 14 صوبوں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہیں جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا، ایران، جرمنی، فرانس اور اسپین سمیت یورپ کے متعدد ملکوں میں کورونا وائرس سے صورت حال بدستور خراب ہے۔ ایران میں وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک جبکہ 743 نئے مریض سامنے آ گئے، جنوبی کوریا میں 272، فرانس میں 177، جرمنی میں 218 اور اسپین میں 88 نئے مریض سامنے آگئے، اسپین میں مزید 7 مریض چل بسے، چین میں ایک دن میں صرف 52 نئے مریض سامنے آئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 648 ہو گئی، اب تک 61 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments