چند خواتین غیر مہذب سلوگن کا پر چار کر رہی ہیں: فردوس عاشق


وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چند خواتین اس سلوگن کا پرچار کر رہی ہیں جس کی نہ مذہب اجازت دیتا ہے اور نہ معاشرہ اجازت دیتا ہے۔

سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پتا چلا ہے کہ عورت مارچ پر پتھراؤ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ پر پتھراو کرنے والوں نے اپنی انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی یومِ خواتین پر دارالحکومت اسلام آباد میں نکالے گئے عورت مارچ کے شرکاء پر بعض افراد نے پتھراؤ کیا۔ عورت مارچ پر پتھراؤ اس وقت کیا گیا جب وہ اختتام کو پہنچ رہا تھا، شرکاء پر پتھر کے ساتھ جوتے اور لاٹھیاں بھی پھینکی گئیں۔

مارچ کے کچھ شرکاء پتھر لگنے سے زخمی بھی ہوئے اس کے باوجود عورت مارچ کے شرکاء پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے عورت مارچ ملک کے تمام ہی بڑے شہروں میں نکالے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments