پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، مارکیٹ کریش کر گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا ہی شدید مندی سے ہوا اور 100 انڈکس میں 2375 کی پوائٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر پہلے چند منٹ کے دوران ہی انڈکس میں 5 اعشاریہ 83 فیصد کم ہوا، مجموعی طور پر انڈکس میں 2106 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد 100 انڈکس 36112 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔
شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔
سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 25 فی صد تک کم ہو گئی ہے اور ٹوکیو اسٹاک میں 5 فی صد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاکس بھی بیٹھ گئیں۔
Facebook Comments HS


