نوازشریف نے 48 گھنٹے پہلے مریم نواز کو حکومت کے خلاف اہم پیغام دیا ہے: عارف حمید بھٹی


سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے مریم نواز کو حکومت کے خلاف اہم پیغام بھیجا ہے۔ مریم نواز نے نوازشریف کے پیغام کے بعد اہم رہنماؤں سے بات چیت کی، جس کے بعد ن لیگی رہنماء مزید متحرک ہوگئے ہیں۔ مریم نواز باہر نکل آئیں تو سیاسی تحریک حکومت کیلئے خطرہ بن جائے گی۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور میں جلسہ عام سے خطاب میں بھی وزیراعظم کم اور سپورٹس مین زیادہ نظر آئے، وزیراعظم نے کہا کہ میں اسپورٹس سے بہت سیکھتا ہوں۔

عمران خان نے 96ء میں سیاسی جماعت بنائی، اس وقت وعدے کیے کہ میں کرپٹ لوگوں کو نہیں لوں گا، نوجوانوں کو ساتھ پارٹی میں لوں گا، لیکن 22 سالہ جدوجہد کے بعد انہیں اپنے وعدوں کے برعکس کمپرومائز کرنا پڑے۔ اب وقت نے اقتدار کا تاج ان کے سر سجا دیا، خیال تھا کہ وہ ماضی کے روائتی سیاستدانوں کی طرح سیاست نہیں کریں گے۔

یہ درست ہے کہ انہوں نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی جیسے دو بڑے پراجیکٹ بنائے، لیکن یہ اس سے بھی بڑا سچ ہے کہ ہسپتال اور سکول تو عطیات پر چل جایا کرتے ہیں لیکن حکومت اور ملک چندے پر نہیں چلتے، ملک چلانے کیلئے معیشت کو ٹھیک کرنا پڑتا ہے، گورننس بہتر کرنا ہوتی ہے، ٹیکس وصولیاں ٹھیک کرنا ہوتی ہیں۔ آج پشاور میں عمران خان بار بار کہتے رہے جو ہارتا نہیں وہ سیکھتا نہیں۔ میں کہتا ہوں وزیراعظم صاحب ایک دوغلطیوں کے بعد اگر کوئی نہ سیکھے تو پھر ایسے جال میں پھنس جاتا ہے کہ نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب آپ کو سوچنا ہوگا کہ آپ اتحادی جماعتوں کے سہارے پر اقتدار میں آئے، تینوں جماعتیں آپ کے ناراض ہیں، لیکن وہ کسی وجہ سے آپ کو نہیں چھوڑ رہے۔ آپ کے سامنے اپوزیشن بھی نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت باہر ہے، پیپلزپارٹی بھی چپ ہے۔ لیکن پھر بھی آپ نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ لوگ آپ کے وعدوں کو یاد کررہے ہیں۔ اگر آپ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کردیں گے تو عوام آپ کے ساتھ ہوں گے۔ 90 فیصد لوگ آپ سے ناامید ہوچکے ہیں۔ اس تمام صورت حال میں آصف زرداری خاموش ہیں، اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 48 گھنٹے پہلے اپنی صاحبزادی کو اہم پیغام بھجوایا ہے، جس پر مریم نواز نے کچھ اہم رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ اگر یہ معاملہ حل نہ ہوا اور مریم نواز اس راستے پر چل پڑیں، جس سے ان کو باز رکھا جا رہا ہے تو اس سے ایک سیاسی تحریک بن جائے گی اور اس کا سب سے زیادہ خطرہ عمران خان کی حکومت کو ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments