سنگاپور میں چار دوست مل کر ایک دوسرے کی بیویوں کو برسوں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے


سنگاپور میں چار دوست آپس میں گٹھ جوڑ کر کے ایک دوسرے کی بیویوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ سلسلہ 8 برس تک جاری رہا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے کا آغاز سنہ 2010 میں اس وقت ہوا جب چاروں دوستوں نے ایک دوسرے کی بیویوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ شمال مشرقی سنگاپور کے رہائشی ان افراد نے ایک دوسرے کی بیویوں کو مسلسل 8 سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا، ان کے اس مکروہ فعل کی بھنک تین اور لوگوں کو بھی ہو گئی جنہیں انہوں نے شریک جرم کرلیا۔

یہ معاملہ 2018 میں سامنے آیا جس کے بعد ایک سال سے زائد عرصہ کیس چلتا رہا، عدالت کی جانب سے ساتوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ چاروں مجرموں نے ایسا شیڈول تیار کر رکھا تھا جس سے انہیں ایک دوسرے کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا موقع مل سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments