جلتا افغانستان اور مفادات
2010 کو ملا عمر کی براہ راست ہدایت پر کچھ افغان طالبان رہنماء نے کابل میں امریکہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور افغانستان میں مذاکر ات کے ذریعے جنگ ختم کرنے کا عندیہ دیا لیکن صدر اوباما نے طاقت کے نشے میں اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ اس وقت کون جانتا تھا کہ آج طاقت کے نشے میں مست امریکہ خود آنے والے وقت میں طالبان کی چوکھٹ پر سجدہ کرے گا۔ جولائی 2018 میں ایک امریکی وفد ایک نئے پیغام کے ساتھ طالبان کے قطر سیاسی دفتر آ پہنچا اور اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ اگر مزید 18 برس بھی جنگ جاری رکھی جائے تو دونوں فریق ایک دوسری کو شکست نہیں دے سکتے۔
ابتدا میں امریکی حکومت کی خواہش تھی کہ مذاکر ات ہماری شرائط پر کیے جائے لیکن افغان حکومت فرنٹ پر کھیلے۔ طالبان نے مذاکرات تو دور کی بات کسی افغان حکومتی شخصیات سے ملاقات بھی کرنا غیر ضروری سمجھا۔ اس طرح مذاکر ات تعطیلات کا شکار ہو گئے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ وہ اس خطہ سے فاتح بن کر نکلے اور خود کو شرمندگی سے بچا سکے۔ اس لئے 2019 افغان الیکشن میں پرانے ”مہرے“ آزمائے گئے اور الیکشن میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔
امریکہ کے پالیسی ساز چاہتے ہیں کہ جب امریکہ افغانستان سے نکلے تو افغانستان میں قبائل آپس میں لڑیں اور اس کے ساتھ پختون اور غیر پختون کی جنگ ہو جس سے وہ دنیا میں یہ تاثر دے سکے کہ طالبان افغانستان میں امن کے خواہاں نہیں ہیں اس طرح اپنی شکست پر پردہ ڈال لے اور افغان طالبان پر دباؤ بھی برقرار رہے۔ اسی منصوبہ بندی کے پیش نظر سابق شمالی اتحاد (وہ اتحاد جو ازبک اور تاجک نے پختونوں کے خلاف بنایا تھا) کے اہم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد ولی مسعود کو الیکشن میں کھڑا کیا گیا۔
اس طرح افغان الیکشن میں چار مضبوط امیدوار سامنے آئے۔ اشرف غنی جو کہ پختون بیلٹ کے رہنماء مانے جاتے ہیں، عبد اللّٰہ عبداللّٰہ جو کہ احمد شاہ مسعود کے سنئیر مشیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، حکمت یار گلبدین جو کہ سابق افغان مجاہدین حزب اسلامی کے امیر ہیں اور احمد شاہ مسعود کا بیٹا احمد ولی مسعود۔ شومئی قسمت کہ الیکشن میں احمد شاہ مسعود کا بیٹا وہ کامیابی نہ حاصل کر سکا جو کہ اس کے مشیر عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے حاصل کی اس لئے عبداللّٰہ عبداللّٰہ کو شمالی اتحاد کا نمائیندہ بنا کر پیش کیا گیا۔
اور دوسری طرح اشرف غنی جس نے اس الیکشن میں اکثریت حاصل کی تھی (یاد رہے یہ پختون علاقوں میں اکثریت سے جیتے ہے ) ۔ افغان صدرتی الیکشن کے نتائج کو عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے مسترد کر دیا تھا۔ اور دوسری طرف افغان صدر کی حلف برداری سے قبل اف۔ غان طالبان سے مذاکر ات کو ضروری سمجھا گیا اس طرح 2018 سے لے کر 2019 کے شروع تک مذاکر ات کے چھ ادوار ہوئے اور 29 فروری کو دونوں فریقوں نے شیراٹن ہوٹل دوحہ میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کی رو سے طالبان کے پانچ ہزار قیدی رہا کیے جائے گئے اور طالبان افغان حکومت کے پندرہ سو قیدیوں کو رہا کریں گئے اور امریکہ چودہ ماہ میں اپنی فوج کو افغانستان سے نکال لے گا۔ اس کے ساتھ ہی افغان حلف برداری سے قبل اشرف غنی اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی۔ 9 مارچ 2019 کو اشرف غنی نے اپنے صدارتی محل اور عبداللّٰہ عبداللّٰہ نے سپیدار محل جو کہ چیف ایگزیکٹو کا دفتر تھا میں صدر ہونے کا حلف اٹھایا اس طرح افغان تاریخ میں بیک وقت دو ”صدور“ بن گئے۔
امریکہ بہادر آج نہیں تو کل افغانستان سے نکل جائے گا لیکن افغانستان کو آگ کی بھٹی میں جھونک رہا ہے۔ 1989 کی طرح اس بار بھی افغان آپس میں زور آزمائی کریں گئے۔ اس بار شمالی اتحاد کی نمائندگی عبداللّٰہ عبداللّٰہ، ڈاکٹر نجیب کی جگہ اشرف غنی لیں رہیں ہیں اور مجاہدین کی جگہ طالبان۔ امریکہ کو چاہیے وہ اس خطہ میں مزید آگ لگانے سے بعض رہے اور کوئی ایسا روڈ میپ بنائے جس پر تینوں فریقوں کا اتفاق ہو۔ نہیں تو صرف افغانستان ہی نہیں یہ پورا خطہ جلے گا اور اس کی تپش پوری دنیا محسوس کرے گی۔



بیرونی طاقت سے ایسی امید خام خیالی ہے.. جنکی حالیہ تاریخ محض عراق, لبنان, شام میں محض تباہی کے کچھ نہیں.
ہم خود اگر یہ بات سمجھ جائیں اور دشمن دوست کی پہچان کر جے کوئی بہتر اسٹیپ لے لیں یہ زیادہ بہتر ہے.. وگرنہ میرے خیال میں اگر طالبان بھی حکومت میں آتے ہیں.. تو انکی زندگی آئی ایس آئی ایس کے خلاف لڑتے گزرے گی.. نتیجہ… ملک کمزور. خطہ خطرے میں