جہلم میں دوسری شادی کرنے والے کی بیوی خواجہ سرا نکلنے پر بچوں کی دیکھ بھال کا بھانڈا پھوٹ گیا


جہلم میں دوسری شادی کرنے والے دولہا کو اس وقت سخت مایوسی اٹھانا پڑی جب دلہن خواجہ سرا نکلی ۔

ہم نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں کے سجاد کی شادی دو دن قبل سوہاوہ کی نازیہ سے ہوئی تھی۔ رخصتی کے بعد گھر آ کر دولہا سجاد کو معلوم ہوا کہ دلہن کے نام پر اس کی شادی خواجہ سرا سے کرا دی گئی ہے لیکن شرمندگی کے مارے کسی کو بتا نہ سکا اور شیڈول کے مطابق ہی ولیمہ بھی کر دیا۔ تاہم ولیمے کے بعد خواجہ سرا کو میکے بھیج دیا۔ دلہن پہلے بھی مطلقہ تھی۔

دولہا سجاد کا کہنا ہے کہ پندرہ ماہ پہلے پہلی بیوی کی وفات کے بعد اس نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسری شادی کی تھی لیکن گھر آکر معلوم ہوا کہ دلہن عورت نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے۔ دلہن کے خواجہ سرا ہونے کے انکشاف کے بعد اس نے نازیہ کو اس کے میکے بھیج دیا ہے۔

دولہا سجاد کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رشتہ دونوں کے پیر نے کرایا تھا جس کی وجہ سے زیادہ چھان بین بھی نہیں کی گئی۔ بچوں کی دیکھ بھال اور ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے پیر نے ہی شادی کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم مقامی افراد نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر بچوں کی دیکھ بھال ہی مقصود تھی تو اس میں خواجہ سرا ہونا رکاوٹ کیوں بن گیا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments