مولانا ناصر مدنی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص معروف پیر کا مرید نکلا


مولانا ناصر مدنی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص معروف پیر کا مرید نکلا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عالمِ دین علامہ ناصر مدنی کو پروگرام کیلئے بلا کر اغوا کر  کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا، ناصر مدنی نے الزام عائد کیا کہ میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا پر آنے کی صورت میں شدید دھمکیاں بھی دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا ناصر مدنی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا تھا۔ آئی جی پنجاب کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی اور اب ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص اس معروف پیر کا مرید ہے جس کے دم کرنے کے انداز کا مذاق ناصر مدنی نے گزشتہ دنوں ایک بیان کے دوران اڑایا تھا۔

تشدد کرنے والے افراد میں سےایک ملزم غلام ربانی کو پرانی تصاویر میں ایک معروف پیر صاحب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ یہ پیر صاحب کے بہت بڑے مرید ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل علامہ ناصر مدنی نے اپنے ایک بیان میں ایک پیر کا مذاق اڑایا تھا اور انہیں پھونکوں والی سرکار کہہ کر مخاطب کیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا وائرس چین میں پھیلا ہے، چین جا کر پھونکیں مارو، تمہاری پھونکیں اب کام نہیں آئیں گی تو کب آئیں گی۔ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد مذکورہ پیر کے ایما پر کیا گیا ہے یا ان کے مریدوں نے جذبات میں آکر یہ قدم اٹھایا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments