’پورن حب‘  نے اٹلی کے بعد برطانیہ میں بھی عریاں فلموں کی مفت سپلائی شروع کر دی


عریاں فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے بعد برطانیہ میں بھی مفت سروس فراہم کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں محصور ہونے والے برطانوی شہری پورن حب کی پریمیم سروس اب مفت حاصل کر سکیں گے اور عریاں مواد کو وقت گزاری کا بہانہ بنا سکیں گے۔

پورن حب کے نائب صدر کورے پریائس کا کہنا تھا کہ ”اس وقت دنیا میں ایک ارب سے زائد لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن میں ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہم لوگوں کو تفریح کا ایک موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ گھر میں محصور رہتے ہوئے بوریت کا شکار نہ ہوں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں پوری دنیا کے لیے پریمیم سروس مفت کر دیں۔ یہ آفر 23 اپریل تک جاری رہے گی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments