وزیراعظم نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اہم عہدہ واپس لے کر اسد عمر کو سونپ دیا


وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکشن کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کو کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا کر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ نوٹیفکشن کے مطابق کابینہ توانائی کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے، کمیٹی ارکان میں وزیر پاورڈویژن، وزیر ریلوے، وزیر بحری امور، وزیر میری ٹائم افیئرز، وزیر پٹرولیم کمیٹی اور مشیر تجارت رزاق دائود شامل ہیں۔

واضح رہے گذشتہ سال اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انھیں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ مقرر کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کرتے ہوئے اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments