عامر خان کی بیٹی ایرا خان ایک خاتون اداکارہ سانیا ملہوترا کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں


بھارتی سپر سٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے ابھی کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن انکے مداحوںکی تعداد کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔ ایک طرف عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کے بارے میں سرخیوں میں ہیں، دوسری طرف ان کی لاڈلی بیٹی ایرا خان بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں ایرا خان نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا بیان دیا جس کو سن کر سبھی حیران رہ گئے۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ سانیا ملہوترا کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 28 سالہ سانیا ملہوترا ایرا کان کے والد عامر خان کی کو اسٹار بھی رہ چکی ہیں ۔

دراصل ہوا ایرا خان بھی ان دنوں کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کیلئے گھر میں وقت گزار رہی ہیں ۔ اس دوران انہوں نے اپنی انسٹاگرا اسٹوری پر مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے کچھ سوالات پوچھیں اور ایرا خان سبھی سوالات کے جواب دیں گی ۔

انہیں میں سے ایک سوال کچھ ایسا تھا کہ آپ کورونا کی سماجی تنہائی میں کیا کررہی ہیں ۔ اس پر فوری جواب دیتے ہوئے ایرا نے لکھا کہ سوچ رہی ہوں کہ سانیا ملہوترا کو ڈیٹ کروں۔ ایرا کا یہ دلچسپ جواب ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے ۔

اس کے علاوہ ایرا خان نے سانیا ملہوترا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بھی باقی لوگوں سے پہلے مجھے منتخب کرنا ہو گا۔

اس کمنٹ کے ساتھ ساتھ ایرا خان نے لافنگ ایموجی بھی شیئر کی ہے گویا یہ صرف ایک مذاق ہی ہے ۔

Sanya Malhotra

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments