کورونا کے خلاف کارکردگی: مراد علی شاہ پہلے نمبر پر، عمران خان خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ سے بھی پیچھے


روشن پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف کارکردگی کے حوالے سے ایک سروے کرایا گیا ہے جس میں عوام کی اکثریت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔

روشن پاکستان کی جانب سے ٹیلیفون پر 26 سے 29 مارچ کے دوران سروے کیا گیا ہے ۔ سروے میں شریک 68 فیصد لوگوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا ہے۔ کارکردگی کے اعتبار سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان دوسرے نمبر پر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی پر 57 فیصد لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف کارکردگی کو 52 فیصد جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی کو 46 فیصد لوگوں نے سراہا ہے۔ سروے میں شریک اکثر افراد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کارکردگی کے حوالے سے تبصرہ نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments