اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس کو دوسری عالمی جنگِ کے بعد پوری دنیا کے لیے بدترین بحران قرار دے دیا


اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگِ عظیم دوم کے بعد پوری دینا کے لیے بدترین بحران قرار دے دیا ہے۔ صرف امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار 300 سے زائد ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق غریب ممالک کو 12 ارب ڈالر امداد کی فوری ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگِ عظیم دوم کے بعد اب تک کا سب سے بڑا اور بد ترین بحران قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیتے ہوئے کچھ روز قبل یہ بیان بھی دیا تھا کہ اگر اس وائرس سے قابو پانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کی وجہ سے لاکھوں جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی حالیہ ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بیان سامنے آیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی موجودہ صورتِ حال جنگ عظیم دوم کے بعد پیدا ہونے والی بدترین بحران کا منظر پیش کر رہی ہے۔

اس نازک وقت میں اقوامِ متحدہ نے امیر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے والے غریب ممالک کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد سے لے کر اب تک صرف ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ امریکا میں ایک ہی روز میں 800 ہلاکتیں روپوٹ ہوئی ہیں۔ ان حالیہ اموات کے بعد امریکا ، چین سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکا کے لیے انتہائی درد ناک ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر چند روز قبل اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں ایک لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ اگر ہم ان اموات کی تعداد کم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ہماری بڑی کامیابی ہو گی۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ ہم سب یکجہتی کے ذریعے ہی اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments