مجھے آڈٹ پر اعتراض نہیں، نو شوگر ملز کے انتخاب کا طریقہ کار پوچھ رہا ہوں: جہانگیر ترین


جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مجھے میری ملز کے ہونے والے آڈٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ میں نے نہ تو کچھ چھپایا ہے نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا جہاں سے بھی مخصوص ملز کے آڈٹ کا فیصلہ ہوا، انھیں سامنے آ کر جواب دینا ہو گا۔ کمیشن کو بتانا ہو گا کہ صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کار کیا تھا ؟ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کر کے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگر ملز کی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments