بلوچستان: کوئلہ کان مالکان کو حفاظتی اخراجات کے مقابلے میں موت سستی پڑتی ہے
احمدخان بنگلزئی ضلع کچھی کے علاقے مچھ کا رہائشی ہے وہ گزشتہ آٹھ سال سے مچھ میں کوئلہ کان میں مزدوری کررہا ہے ان کے مطابق اس کے چھ بچے ہے اور وہ ایک کرایے کے مکان میں رہتے ہیں روزگار کے دیگر ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ کوئلہ کان میں بیروزگاری کی وجہ سے کام کرنے پر مجبور ہیں ان کے مطابق روزانہ کوئلہ کان میں میں زمین کے اندر چودہ سو فٹ بغیر کسی احتیاطی آلات کے کام کرنے پر مجبور ہے انہیں ہمیشہ کان میں اترنے کے دوران یہ خوف لاحق رہتا ہے کہ وہ کان سے واپس نکلیں گے بھی یا نہیں لیکن پھر یہ سوچ کر اپنی ہمت بندھاتے ہے اگر کام نہ کریں تو بچے بھوک سے مر جائیں گے۔
احمدخان کے بقول؛ خطرات کے باوجود ہم کام کررہے ہیں ہمیں تنخواہ اتنی ملتی ہیں جس سے صرف ہم گھر کا راشن پورا کرسکیں بچوں کے تعلیم کے لئے کوئی انتظام نہیں ہیں۔
احمدخان بتاتے ہیں کہ ہم نے کوئلہ کانوں میں حادثات کی وجہ سے بہت سے دوستوں کو کھویا ہے رواں ماہ بھی ہمارے نزدیک قبرستانی کوئلہ کان میں حادثے میں دو کانکن جانبحق ہوئے جس کو ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت چوبیس گھنٹے بعد ان کی جسدیں نکالے۔
گل باران کوئلہ کان مالک ہیں وہ سمجھتے ہیں کان کن جان پر کھیل کر کان کے اندر کام کرتے ہیں لیکن بلوچستان کے کوئلے کے کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی زندگیاں ہمیشہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے خطرے سے دوچار رہتی ہیں۔
گل باران کے مطابق ؛حکومت مزدوروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے کوئی تعاون نہیں کررہی ہیں حالانکہ حکومت فی ٹن کوئلہ دس روپے لیبر ٹیکس کے مد میں کوئلہ کان مالکان سے وصول کرتا ہے جو کہ سالانہ تقریبا دو کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتے ہیں۔ لیکن حکومت اس باوجود مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حادثات کو کم کرنے کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔
گل باران کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کانوں کی نگرانی کو یقینی بنائے، جس کان میں مزدور بغیر کسی حفاظتی آلات کا کام کررہے ہوں انہیں منع کرے اور مالکان پر اس مد میں بھاری جرمانہ عائد کرے اور اسے پابند کرے کہ وہ مزدورں کو حفاظتی آلات فراہم کرے اور ایسی کانوں کو بند کردے جہاں مٹی نرم ہو جو حادثے کا سبب بنتی ہیں اور اس کے ساتھ کانوں میں متبادل راستے کا انتظام کیا جائے اور کانوں میں روازنہ کے بنیاد پر متھین گیس کی موجودگی اور اس کی مقدار کو ناپنے کے لئے آلات فراہم کیا جائے اور کانوں کی چھتوں کو معیاری اس میں کیکر کی لکڑی کا استعمال ممکن بنایا جائے، اسی طرح کوئلہ کانوں کی گہرائی چھ ہزار تک جا پہنچی ہے جس کی وجہ سے راستے تنگ ہوچکے ان کو وسیع کردیا جائے اور حادثے کے وقت مزدور فوری طور پر محفوظ ہو اس کے لئے جدید آلات فراہم کرے اور چراغ کے بجائے ملٹی ڈی ڈیٹکٹر استعمال کرنے کا کان مالکان کو پابند بنائے۔
یاد رہے بلوچستان میں کوئلہ کانوں کی تعداد چھبیس سو کے قریب ہیں اور ا ن کانوں سے محکمہ معدنیات و کانکنی کے مطابق 24 لاکھ ٹن کوئلہ سالانہ نکالا جاتا ہے جبکہ کوئلہ کان مالکان حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں تقریبا ایک ارب بیس کروڑ، رائیلٹی کے مد میں اکتیس کروڑ بیس لاکھ اور لیبرٹیکس کی مد میں دو کروڑ بیس لاکھ روپے ٹیکس کی صورت میں ادا کرتے ہیں۔
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سروے کے مطابق ان کانوں میں تین لاکھ کے قریب مزدور کام کرتے ہیں ایک لاکھ کے قریب مزدور کوئلہ کانوں میں زیرزمین کام کرتے ہیں جبکہ باقی کانوں کی اوپری سطح میں کام کرتے ہیں، مذکورہ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سروے کے مطابق اب تک ای او بی ائی کے ساتھ اب تک صرف آٹھ ہزار کے قریب مزدور رجسٹرڈ ہیں۔
محکمہ معدنیات و کانکنی کے اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں 42 حادثات میں 98 سے زائد مزدور کام کے دوران جان بحق ہوچکے ہیں اور 200 کے قریب مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ رواں سال کے مارچ تک اب تک 14 حادثات 27 مزدور کانوں میں پیش آنے والے واقعات میں اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بلوچستان میں کانکنی کے حوالے سے نافذ العمل جو اہم قانون ہے وہ انگریز دور میں بنا ہوا ایکٹ ہے جس کو مانئنز ایکٹ 1923 کہتے ہیں
اس قانون کا مقصد بلوچستان میں ماینئز اور کیوریز میں شرائط کار، جائے کار کا ماحول، ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور صحت و سلامتی کو باضابطہ بنانا ہے۔ مذکورہ ایکٹ میں خواتین کو زیرزمین کانوں میں کام سے منع کیا گیا ہے اور اس ایکٹ کا چیپٹرپانچ مالکان اور آجر سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ کانکنوں کے لئے بیت الخلاء، کینٹن، پناہ گاہیں، طبی آلات، ابتدائی طبی آلات اور دوسرے حفاظتی اقدامات کا بندوبست کرے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں کول مائنز اینڈ ریگولیشن 1926، کونیلڈڈ 1952، میٹل فروس ریگولیشن 1926 اور الیکٹرسٹی رولز 1952 قوانین رائج ہے یہ تمام قوانین کوئلہ کان مالکان کو اس بات کا پابند بناتے ہے کہ وہ مزدورں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے درکار تمام حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔
پیرمحمدکاکڑ پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں رائج قانون انگریز دور کا ہے اور یہ قانون 98 سال سے لاگو ہے اس میں ترامیم کی ضرورت ہیں ان کے مطابق موثر قانون نہ ہونے کی وجہ سے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہے جبکہ ان کے مالکان ارب پتی ہے اوروہ محفوظ اور پراسائش زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے مطابق کانوں میں ہلاکتیں زیادہ ہوتی ہے خاص کر کھوسٹ، شاہرگ، چمالنگ اور دکی میں لیکن ان علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ ان ہلاکتوں کو چھپاتے ہیں
پیرمحمد کاکڑ کے مطابق؛ کمپنیوں کے پاس حٖفاظتی آلات بہت کم ہوتے ہیں جو نہ ہونے کی برابر ہے قانون کے مطابق کانوں میں کیکر کی لکڑی لگانا لازمی ہے کیونکہ یہ لکڑی پہاڑ کی پھسلن کو روکنے میں کارآمد ثابت ہوتی ہے لیکن اکثر مالکان کیکر کی لکڑی کی بجائے سپیدہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر نرم پہاڑ پھسل جاتے ہیں اور اس وجہ سے مزدور اپنے جان گنوا دیتے ہیں۔
پیرمحمد کاکڑ کے بقول: بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں حادثات حفاظتی اقدامات کا فقدان، صحت و سلامتی کے قانون پر عمل درآمد کا نہ ہونا، آگاہی کی کمی، آجر کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، جانچ پڑتال کے نظام پر مکمل عمل درآمد کا نہ ہونا، ذاتی حفاظتی سامان کا عدم دستیابی، ابتدائی طبی امداد کا میسر نہ ہونا اور میتھین گیس کا کوئلہ کانوں میں بھر جانے سے پیش آتے ہیں۔
سلطان خان پاکستان مائنز لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ہے وہ سمجھتے ہیں کہ کوئلہ کان مالک کو حٖفاظتی اخراجات کے مقابلے میں موت سستی پڑتی ہے اس لیے وہ حفاظتی اقدامات کوئلہ کانوں میں نہیں جو قانون کی مطابق ہونے چاہیے، ان کے مطابق کام کے دوران جانحق ہونے والے مزدورں کے اہلخانہ کو ملک کے دیگر صوبوں میں پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے لیکن بلوچستان میں یہ معاوضہ محکمہ مائنز اور مائنز مالکان کی گٹھ جوڑ کی وجہ سے لواحقین کو دو لاکھ روپے دیا جاتا ہیں۔
سلطان خان کے مطابق: کوئلہ کانوں میں حادثات قوانین پر عمل درآمد نہ کرنا، کوئلہ کانوں میں متبادل راستہ نہ بنانا، گیس کو چیک نہ کرنا اور ناقص لکڑی کا استعمال کرنا ہے ان کے مطابق اگر کوئلہ کان مالکان اور حکومت مذکورہ باتوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرے تو کوئلہ کانوں میں حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہیں۔
محمدعاطف کے مطابق: قوانین پر عمل درآمد ہورہا ہے تو بلوچستان میں چھ ہزار گہرائی سے کوئلہ نکالا جا رہا ہے اسی طرح مزدوروں کی صحت کے لئے حکومت نے بعض جگہوں پر بنیادی صحت کے مراکز قائم کیے ہیں اور سنجیدی میں ایک ہسپتال بھی ہے اب ان میں سہولیات کی کمی بیشی ہوسکتی ہیں لیکن ہر کان میں بنیادی دوائیاں موجود ہوتی ہیں اگر خدانخواستہ کسی مزدور کو کوئی بڑا مسئلہ درپیش ہو تو کان مالک یا کمپنی اس کی پابند ہوتی ہیں کہ وہ مزدور کے تمام طبی اخراجات برداشت کرے۔
محمد عاطف کے بقول: ڈیتھ گرانٹ پانچ لاکھ ہے جو حکومت حادثے میں جان بحق ہونے والے مزدور کو ادا کرتا ہے جبکہ کمپنی کی طرف سے دو لاکھ روپیہ معاوضہ دیا جاتا ہے جو کہ دیگر صوبوں میں چار لاکھ سے پانچ لاکھ ہے اس کو بڑھانے کے لئے قانون سازی ہوچکی ہیں اور اس کو منظوری کے لئے اسمبلی بھیجوایا ہیں اب وہ ان کا کام ہے کہ اس کو کب منظور کرلے۔
خواتین کا کانوں میں کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمدعاطف کا کہنا تھا کہ قانون خواتین کو اجازت نہیں دیتی کہ وہ کوئلہ کانوں میں کام کریں اس لیے بلوچستان میں کوئی بھی خاتون کوئلہ کان میں کان کے اوپر سطح اور زیرزمین کام نہیں کرتی۔ لیکن انتظامی امور میں وہ کام کررہی ہیں۔
تنظیموں کے مطابق کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدور بہت سے مشکلات کے شکار ہے ناقص حفاظتی انتظامات اور سہولیات کی فقدان کی وجہ سے ان کی زندگیاں پہاڑوں کی رحم کرم پر ہوتی ہیں حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی سے سوچنا پڑیگا تاکہ مزدورں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکیں۔


