مساجد میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کسی صورت برداشت نہیں: جے یو آئی (ف) کی سندھ حکومت کو دھمکی


جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعہ کو بعض علاقوں کی مساجد میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔ پولیس اور دیگر اہلکار مساجد کے اندر گھس کر حالات خراب کرنے کے بجائے باہر گیٹوں کو کنٹرول کریں۔ وائرس کی آڑ میں علماءاور مساجد کی بے توقیری برداشت نہیں کریں گے،حکومت سندھ اور اعلی پولیس افسران کے ساتھ علمائے کرام کے معاملات طے ہوئے ہیں۔ بعض ناتجربہ کار پولیس افسران غلط فہمی پیدا کررہے ہیں۔ مکمل تعاون کے باوجود آئمہ مساجد کی تذلیل اچھا عمل نہیں۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ کسی بھی علاقے کے ایس ایچ او کو دوران نماز مسجد میں داخل ہوکر گالم گلوچ سے احتراز کرنا چاہیئے، اس طرح حالات مزید خراب ہوتے ہیں۔ پوری قوم وائرس کی زد میں ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پورے ملک کو چھوڑ کر مساجد اور علماء کی خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ مساجد کے دروازوں پر اہلکار تعینات کر کے لوگوں کو روکیں نہ کہ مساجد کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کریں۔ انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ ائمہ مساجد کو ان کا کام کرنے دیا جائے۔ خومخواہ کی افراتفری نہ پیدا کی جائے۔

قاری محمد عثمان نے کراچی کے بعض علاقوں میں ہونے والے ناخوش گوار واقعات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے رابطہ کرکے ان مسائل پر درگزر سے کام لینے کی درخواست کے ساتھ یہ کہا کہ پولیس اہلکاروں کو مساجد کے اندر گھسنے سے روکنے اور گیٹوں کو کنٹرول کرنے احکامات صادر کریں۔ علماءکرام آئمہ مساجد بھرپور تعاون کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments