پنجاب کے تاجروں نے 14 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا


پنجاب کے تاجروں نے 14 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے اگر مکمل لاک ڈاؤن برقرار نہ رکھا، انڈسٹری سیکٹر کھولنے کی اجازت دی، تو ہم بھی مارکیٹیں کھول لیں گے۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب کے تاجر رہنماؤں نے 14اپریل سے دوکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاجر رہنماؤں کا موقف ہے کہ اگرحکومت نے مکمل لاک ڈان کرنے کی بجائے صرف انڈسٹری کھولنے کی اجازت دی تو ہم بھی دوکانیں کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا صوبے میں مکمل لاک ڈان کیا جائے یا سب کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 14اپریل سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنا چاہتا ہوں تاکہ مزدورطبقہ بے روزگار نہ ہو۔ تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا اسٹیٹس دے دیا ہے۔ اور اس سیکٹرز کو پروموٹ کرنے کیلئے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ بھی تشکیل دیا ہے۔ ہم دیہاتوں میں زراعت اور شہروں میں تعمیراتی شعبے کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ تاکہ لوگ بے روزگار نہ ہوں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 254 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ کل کیسز 5038 ہوگئے ہیں۔ان میں 50 فیصد کیسز مقامی رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 اموات ہوئی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments