تاجروں نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا


حکومت کی جانب سے لاک ڈاون جاری رکھنے کے فیصلے کے باوجود ملک بھر میں تاجر تنظیموں نے کل کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نے وزیر صنعت پنجاب اسلم اقبال سے ملاقات کی۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت محدود وقت کے لیے کاروبار کھولنے کی اجازت دے اور کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ایس او پیز تیار کرے۔ ہم عملدرآمد کرنے پر تیار ہیں۔ تاجر رہنما نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومتی ملکیت دکانوں کا کرایہ معاف کر کے مثال قائم کی جائے۔ محکمہ اوقاف۔ ریلوے اور لوکل گورنمنٹ کی دکانوں کے کرائے معاف کیے جائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ 28 دن سے کراچی بند ہے اور لوگ سسک رہے ہیں۔ کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحال ہو چکا ہے۔ چھوٹے تاجر اوران کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جمیل پراچہ نے کہا کہ لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی ہیں۔ کل سے تمام حفاظتی انتظامات کےساتھ دکانیں کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ ہم اہل خانہ کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ جائیں اور دکانوں کی چابیاں وزیراعلیٰ ہاوس میں جمع کرادیں۔ وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ نےکوئی رابطہ نہیں کیا لہٰذا تمام تر صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوس ہیں۔ تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ اب مزید لاک ڈاون برداشت نہیں کرسکتے۔ کل سے ہم اپنا کاروبار کھول لیں گے اور ہم حفاظتی اقدامات کے ساتھ کاروبار کھول لیں گے۔

خیبرپختونخوا میں بھی تاجر برداری نے 15 اپریل سے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یونائیٹیڈ بزنس گروپ کے سربراہ الیاس بلور نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ لاک ڈاو¿ن کے باعث چھوٹے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ رمضان المبارک سے قبل لوگ خریداری کرتے ہیں۔ تجارتی مراکز بند ہونے سے مزدور طبقہ بھی بری طرح متاثر ہے۔

بلوچستان کی تاجر برادری نے بھی کل سےکاروباری سرگرمیاں شروع کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی تاجربرادری مزید لاک ڈاون کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ تاجرکورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مارکیٹیں اور بازار کھولیں گے۔ بلوچستان کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبارکھولنے کے حوالے سے ہم نے حکومتی نمائندوں کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments