عالمی کرکٹ پر کرونا وائرس کے منفی اثرات
پوری دنیا میں بہت سے مختلف کھیل کھیلے جاتے ہیں لیکن ان میں سے کرکٹ کو پوری دنیا میں بھرے شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ اس کو دنیا کا بہت مقبول ترین کھیل سمجھا جاتاہے اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا پر چھا رہا ہے۔ کرکٹ میں لوگ بہت دلچسپی رکھتے ہیں مثال کے طور پر جب پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کے لوگ بھی اس میچ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اور اس کو خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
لیکن اس کی وجہ سے عالمی کرکٹ بھی بہت متا ثر ہوئی ہے۔ دسمبر 2019 کو چین کے شہر وہان سے ایک وباء کرونا وائرس کے نام سے پھیلنا شروع ہوئی۔ جس نے وہان شہر کے ساتھ ساتھ پورے چین کو متا ثر کیا۔ جس کی وجہ سے چین میں بہت سی اموات ہوئی۔ اس وائرس کی وجہ سے وہان شہر میں 76 دن کا لاک ڈاؤن رہا۔ چین میں کل کرونا وائرس کے کیسسز 82,249 رپورٹ ہوئے اور اس کی وجہ سے شرح اموات 3,341 ہوئی اور 77,738 لوگ صحت یاب ہوئے۔
اس کے بعد یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلنا شروع ہوگیا۔ جس کی وجہ سے عالمی کرکٹ پر بھی اس کے منفی اثرات ہونا شروع ہو گئے۔ اس وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔ اسی طرح کرکٹ بھی متاثر ہوئی۔ اس وبا ء کی وجہ سے میچیز تو ہوتے رہے مگرتما ئشیوں کے بغیر اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس وباء نے اپنا عروج دیکھانا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے عالمی کر کٹ کے میچز کے ساتھ ساتھ سیر یز بھی منسوخ ہونا شروع ہوگئی۔
ایک وقت ایساآیا کہ عا لمی کر کٹ کو اس وباء سے بچاؤ کے پیشِ نظر منسوخ کر دیا گیا۔ اس وباء کی وجہ سے پاکستان کی سب سے مقبول ترین لیگ PSL کے بقیہ میچز بھی منسوخ کر دیے گے۔ اپریل میں IPL بھی شروع ہونی تھی، لیکن اس وباء کے پھیلاؤ کی وجہ سے IPL کو وقتی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی سیریز کو بھی منسوخ کرنا پڑا۔ T۔ 20 ورلڈکپ 2020 ملتوی کر دیا گیا ہے اور بھی بہت سی لیگز اور سیریز کو بھی اسی وباء کے پیشِ نظر ملتوی اور منسوخ کرنا پڑا۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ جلد از جلد اس وائرس پر قا بو پا لیا جائے گا اور جلد ہی عالمی کرکٹ کے میدان دوبارہ سے سج جائے گئیں۔ جس سے شائقینِ کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کھیل اور کرکٹرز کو دوبارہ سے میدان میں کھیلتا دیکھ پائے گئے۔ انشاء اللہ ہم پُر امیدہیں کہ کرکٹ کے میدان دوبارہ سے سجے گئے اور نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ سے دیکھنے کو مل پائے گئی۔


