کورونا پر سیاسی بیانات دینے والی شخصیات کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیا گیا: ڈاکٹر شاہد مسعود


ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کل ایک ملاقات ہوئی ہے جس سے کافی شخصیات کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تک پریس کانفرنس میں الزام تراشیاں ہو رہی تھیں لیکن آج سیاسی بیانات اچانک ختم ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس ایک ریاستی معاملہ ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ریاست اس کی اجازت دے سکتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق کل ایک ملاقات ہوئی جس سے کافی شخصیات کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔ اس کے بعد سیاسی بیانات کم ہوگئے ہیں ہیں اور یہ بہت اچھا ہوا ہے، خاص طور پر فردوس عاشق اعوان کے بیانات بہت اچھے آ رہے ہیں۔

اسی طرح سندھ سے بھی ہومیوپیتھک کی قسم کی تنقید ہوئی ورنہ پہلے تو ایمرجنسی ڈ کلیئر کرنے کی باتیں ہورہی تھیں۔ دوسری جانب پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے صرف دو دن بعد ہی کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 23 زندگیوں کو نگل لیا ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے والوں کی تعداد 7 ہزار 10 جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 134 ہو گئی ہے۔

Facebook Comments HS