غریبوں کا احساس پروگرام: امداد لینی ہے تو ناچ کر دکھاؤ، عمران زندہ باد کا نعرہ لگاؤ


کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار اور کمزور طبقے کے لیے حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے نام سے منصوبہ شروع کیا جس میں لوگوں کی نقد مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں افسوسناک رویہ سامنے آیا ہے۔ حکومتی اہلکار انسانیت کی تذلیل کرتے رہے، غربت کا مذاق اڑاتے رہے، غریبوں کو پیسے لینے کے لیے ناچنے اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ ان واقعات کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق جو غریب شہری اہلکاروں کے سامنے ناچا، اسے رقم دی گئی، زبردستی عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے گئے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ حکومتی اہلکار نے ناچتے ہوئے غریب شہری سے استفسار کیا کہ آپ کو بارہ ہزار روپے ملے، یہ کس کی مہربانی ہے؟ شہری نے بتایا کہ عمران خان کی۔ اس کے بعد اسے پھر ہدایت کی گئی کہ تھوڑا ناچیں۔ رپورٹ کے مطابق بارہ ہزار روپے کے عوض عوام کی تذلیل کی جا رہی ہے، جب تک عمران خان کے نعرے نہ لگائیں، تب تک پیسے نہیں مل رہے ۔

یہ ویڈیو سامنے آنے پر ایک صاحب نے لکھا کہ”یہ خبیث میڈیا والے چاہتے ہیں کہ لوگ خوش نہ ہوں. وہ اگر خوشی منا رہے ہیں اور اپنے ملک کے وزیراعظم کا نام لے رہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟”

Facebook Comments HS