کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملہ، 15 افراد زخمی


\"hand-grenade\"

کراچی: لیاری میں دستی بم حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے لیاری میں سنگولین میں دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے سنگولین میں دستی بم حملہ کیا جس کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حملے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے میں گینگ وار کےملوث ہونے کا امکان ہے تاہم علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments