وزیراعظم کو تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کرنے کا مشورہ دیا ہے: شیخ رشید


وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کرنے کا کہا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بڑھ رہا ہے، راولپنڈی میں کورونا کے 196 متاثرہ مریض ہیں جب کہ 6 مریض یورالوجی اور 6 ریلوے ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو بچانا ہے اس لیے راجا بازار میں سنیما توڑ کر ہسپتال میں شامل کر رہے ہیں، ضرورت پڑی تو تمام نجی ہسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کرلینی چاہیے۔ اس لیے وزیراعظم سے کہا ہے تمام میڈیا اور سیاستدانوں سے دوستی کر لیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، ہمیں ملک بچانا ہے۔ شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے۔

Facebook Comments HS