شیخ رشید کے نیب میں دو موکل عمران نیازی اور شہزاد اکبر ہیں: رانا ثنااللہ
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے نیب میں دو موکل ہونے کے دعوے پر مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے نیب میں دو موکل عمران نیازی اور شہزاد اکبر ہیں۔ شیخ رشید کا نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری کا حکم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تصدیق ہے اور یہ تصدیق بھی ہو گئی کہ 2 سال سے نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ نیب میں میرے 2 موکل ہیں، میں نے دم والی بات مذاق میں کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ وقت مل کر کام کرنے کا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈوان کے دو ہفتوں میں مزدور طبقہ کو حکومت نے فاقہ کشی پر ڈال دیا۔ بدقسمتی سے ناقص پالیسیوں کی بدولت لاک ڈائون غیر موثر ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کی انا، تکبر اور نفرت کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بیمار بھائی کوچھوڑ کرعوام کیلئے آئے لیکن نیب انھیں عوام سے اظہاریکجہتی سے روکنے کے لئے سرگرم ہے ۔


