وزیراعظم کو مفت مشورے کی ضرورت نہیں: زلفی بخاری اور ڈاکٹر فیصل سلطان کے متضاد بیانات


وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بارے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کے متنازع بیانات سامنے آگئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل لیے جانے کا بیان سامنے آیا ہے جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری نے رپورٹ آنے کا انکشاف کر دیا ہے۔

زلفی بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ وزیراعظم کو مجھ سمیت کسی کو بھی مفت مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے کر اسے لیبارٹری کو ارسال کر دیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے میں کچھ گھنٹے درکار ہوتے ہیں، جیسے ہی وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آئے گی اسے جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز براہ راست پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بحیثیت ذمہ دار شہری، وزیراعظم عمران خان بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک شخص سے ملاقات ہوئی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ بطور ذمہ دار شہری مجھے یہ جان کر خوشی ہے کہ ہمارے مشورے اور اپنی رضامندی کے ساتھ وزیراعظم اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر کی ہدایت پر آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments