وزیراعظم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا،غیر تصدیق شدہ خبریں نہ چلائیں: ڈاکٹر شہباز گل


پاکستانی میڈیا میں ایک خبر زیر گردش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آ گیا ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ ابھی ٹیسٹ کا کوئی نتیجہ ہی نہیں آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زشہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر ذرائع سے مت چلائیں، جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ سے شیئر کر دیا جائے گا، ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا، آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں۔“

Facebook Comments HS