میں رمضان المبارک میں بھی گھر پر ہی نماز ادا کروں گا: مفتی منیب الرحمان


رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ گھر پر نماز ادا کر رہے ہیں اور رمضان المبارک میں بھی گھر پر ہی نماز ادا کریں گے۔ 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل شروع ہو گیا ہے۔ علما کو حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر مکمل عمل کرنا چاہیے۔

‏رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ بیس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت علمائے کرام مشاورت کررہے ہیں اور ان سب کو ہم بریفنگ بھی دے رہے ہیں اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں اور صفحوں کیلئے نشانات بھی لگادیئے گئے ہیں۔ بزرگوں اور معذوروں کو گھر میں نماز پڑھنے کی ہدایت کردی ہے۔

مفتی مبیب الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جن کو نزلہ کھانسی بخار یا سانس لینے میں دشواری ہے، وہ مساجد میں قطعی نہ آئیں جبکہ گنجان آبادی والے علاقے جہاں لوگ زیادہ اور مساجد چھوٹی ہیں وہاں دو جماعتوں میں نماز کے اجتماعات کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گھر پر نماز ادا کر رہے ہیں اور رمضان المبارک میں بھی گھر پر ہی نماز ادا کریں گے۔ حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر مکمل عمل کررہے ہیں۔ سب کو تعاون کرتے ہوئے معاہدے پر عملدرآمد کرنا چاہئے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments