مولانا طارق جمیل یہی باتیں نوے کی دہائی میں وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی کیا کرتے تھے: حامد میر


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ’احساس ٹیلی تھون ‘کے دوران دعا کراتے ہوئے میڈ یا پر تنقید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جتنا جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے اس کی وجہ سے بڑے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل کے مالک نے انہیں کہا کہ اگر میڈ یا پر جھوٹ نہ بولا جائے تو میڈ یا نہیں چل سکتا۔

مولانا طارق جمیل کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے دعا کے دوران میڈ یا کے بارے میں کچھ ایسی باتیں کہیں جس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔ دعا کے بعد پروگرام ختم ہو گیا اس لیے میڈ یا کے پاس دفاع کا حق نہیں تھا۔ حامد میر نے کہا کہ جو بھی میڈ یا پر بیٹھ کر جھوٹ بولتا ہے اس پر اللہ کی لعنت۔ مولانا طارق جمیل کو ٹی وی چینل مالک کا نام بتانا چاہیے کیونکہ مذہبی لیڈر ہونے کی حیثیت سے یہ ان کا فرض ہے۔ مولانا طارق جمیل سے درخواست ہے کہ آئندہ جب ایسی بات کریں تو نا م لیں، سب کے بارے میں غلط فہمی پھیلانا ٹھیک نہیں ہے۔

حامد میر نے بتا یا کہ مولانا طارق جمیل جو باتیں آج کر رہے ہیں، یہی باتیں نوے کی دہائی میں وزیراعظم نواز شریف کے کابینہ اجلاس میں کیا کرتے تھے۔ مولانا طارق جمیل نواز شریف کے بارے میں بھی وہی باتیں کرتے تھے جو آج عمران خان کے بارے میں کر رہے ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments