نواز شریف کو ہمیشہ نصیحتیں کیں: مولانا طارق جمیل نے قسم کھا کر بتا دیا
عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو ہمیشہ نصیحتیں کیں۔ وہ میڈیا کے لوگوں سے معافی مانگتے ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل سے نواز شریف سے ملاقاتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا "قسم کھا کر کہتا ہوں نوازشریف کو ہمیشہ نصیحتیں کیں۔”
ہمارے معاشرے میں جھوٹ زیادہ اور سچ کم ہے، میں غلطی سے پاک نہیں ہوں۔ مجھ سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہو معذرت کرتا ہوں۔ میں میڈیا کے ساتھ کھڑا ہوں اور اپنی غلطی کا پہلے ہی اعتراف کرچکا ہوں۔
مولانا طارق جمیل نے کہا ” مجھ سے جو غلطی ہوئی اس پر معذرت کرتا ہوں۔ میڈیا سے متعلق لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔”
خیال رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم کی ٹیلی تھون نشریات کے دوران مولانا طارق جمیل نے پوری دنیا کے میڈیا کو جھوٹا قرار دیا تھا۔
Facebook Comments HS


