کوئٹہ لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس
بلوچستان حکومت نے لاک ڈاون میں مزید 5 مئی تک توسیع کا اعلان کیا لاک ڈاؤن سے کرونا وائرس کی منتقلی میں کمی ضرور آئیں گی اور نئے مریض کم ہوں گے لاک ڈاؤن سے جو معاشی بیماری جنم لے رہی ہے اس کے بارے میں بھی حکومت کو جلدی اقدامات کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس کے برعکس معاشی بیماری سے لوگ زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ان کی گزر بسر ہوتی ہے ان حالات میں یہ لوگ کم کب تک اپنے آپ کو تسلی دیتے رہیں گے۔
کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا ایک مہینے سے زیادہ ہوا کوئٹہ میں تاجر برادری نے اپنے تحفظات ظاہر کیے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس مشکل وقت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی ضرورت ہے۔ کیونکہ رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے اور اس وقت کاروباری سرگرمیاں اچھے ہوتے ہیں لہذا ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کچھ گھنٹوں کا وقت دیا جائے جن میں ہم اپنے کاروبار کو چلا سکے۔
اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کی مدنظر معاشی پہیہ چلنے دیں جس سے عام لوگوں کے گھروں میں چولہے جلنے لگیں اور وہ یہ ماہ رمضان سکون و خوشحالی کے ساتھ گزار سکیں جو کہ معاشی بیماری کو روکنے کے لیے بہتر اقدام ہے۔ کرونا وائرس سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں حکومتی اقدامات کو اور بھی تیز اور موثر انداز سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔
کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم اور احتیاطی تدابیر کمزور ہے ان اقدامات کی اب بہت ضرورت ہے کیونکہ ماہ رمضان میں عبادات کا سلسلہ مساجد سے شروع ہوتا ہے اور ان دنوں عام طور پر مساجد میں رش بڑھ جاتی ہے جو کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے اسی لیے ماہ رمضان کے دوران آگاہی مہم اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں لوگوں کی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔
گزشتہ دنوں جمعہ اور دیگر اوقات نماز میں بالکل سماجی رابطہ اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر نہیں رکھا گیا کیونکہ ہمارے معاشرے میں اس وائرس کے بارے میں آگاہی مہم بہتر نہیں ہے۔ حکومت بلوچستان نے آج وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس کیا جس میں کرونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلاؤ تشویشناک قرار دی، کوئٹہ کے اسپتالوں میں دی گئی سہولیات اور ضروریات کا جائزہ، فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال اور جنرل ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کی منظوری، کوئٹہ میں 5000 رینڈم ٹیسٹنگ کی تیاری مکمل، فلور ملوں کو گندم کی فراہمی شروع کر دی جائے گی
محکمہ صحت کے مطابق اب تک 5801 افراد کی ٹیسٹ لیے گئے جن میں 30 نئے افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 495 ہو گئی۔ روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ افراد کی تعداد 19 اپریل کو سب سے زیادہ تھی جو کہ 56 بتائی گئی۔ اب تک بلوچستان میں کرونا وائرس سے 6 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی طور پر کرونا وائرس سے 161 افراد صحت یاب ہوئے ہیں
کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور آگاہی بہت ضروری ہے صوبائی حکومت معاشی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرے اور احتیاطی تدابیر کو عملی طور پر اپنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔


