صحافیوں کو ملنے والی گالیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ طارق جمیل اور خادم رضوی کے سوشل میڈیا مجاہد ایک ہی ہیں: ثنا بچہ


وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی تھون نشریات میں مولانا طارق جمیل اور اینکر پرسنز میں پیدا ہوئے اختلافات پر نوک جھونک جاری ہے۔ اب اس معاملے میں معروف اینکر پرسن ثنا بچہ نے بھی اپنی رائے دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے ثنا بچہ لکھتی ہیں کہ "صحافیوں کو پڑنے والی گالیوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ مولانا اور خادم رضوی کے سوشل میڈیائی مجاہد ایک ہی ہیں۔۔۔”

ثنا بچہ کے طنز کے بعد سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اپنی توپوں کے رخ ثنا بچہ کی جانب کر لیے ہیں۔

Facebook Comments HS