بچہ جمہورا اور احساس پروگرام کی بے حسی
"بچہ جمہورا۔”
"جی استاد۔”
"ادھر آ۔”
"آ گیا۔”
"گھوم جا۔”
"گھوم گیا۔”
"کدھر ہے؟”
"پنجاب میں۔”
"پنجاب میں کیا ہے؟”
"بہت بھیڑ ہے استاد۔ غریب آدمی ایک دوسرے پر گر رہے ہیں۔”
"بچہ جمہورا۔”
"جی استاد۔”
"ادھر آ۔”
"آ گیا۔”
"گھوم جا۔”
"گھوم گیا۔”
"کدھر ہے؟”
"خیبرپختونخواہ میں۔”
"خیبر پختونخواہ میں کیا ہے؟”
"بہت بھیڑ ہے استاد۔ غریب آدمی ایک دوسرے پر گر رہے ہیں۔”
"بچہ جمہورا۔”
"جی استاد۔”
"ادھر آ۔”
"آ گیا۔”
"گھوم جا۔”
"گھوم گیا۔”
"کدھر ہے؟”
"بلوچستان میں۔”
"بلوچستان میں کیا ہے؟”
"بہت بھیڑ ہے استاد۔ غریب آدمی ایک دوسرے پر گر رہے ہیں۔”
"بچہ جمہورا۔”
"جی استاد۔”
"ادھر آ۔”
"آ گیا۔”
"گھوم جا۔”
"گھوم گیا۔”
"کدھر ہے؟”
"سندھ میں۔”
"سندھ میں کیا ہے؟”
"بہت بھیڑ ہے استاد۔ غریب آدمی ایک دوسرے پر گر رہے ہیں۔”
"بچہ جمہورا۔”
"جی استاد۔”
"پورے ملک میں بہت بھیڑ ہے!؟”
"ہاں استاد۔ بہت۔۔۔ بہت بھیڑ ہے۔۔۔!”
"کتنی بھیڑ ہے بچہ؟”
"پرانے وقتوں والے سینماؤں کے کھڑکی توڑ ہفتہ سے زیادہ بھیڑ ہے استاد۔۔۔!”
"اتنی بھیڑ کس بات پر ہے؟”
"بے حسی کے پروگرام پر۔۔۔!”
"بے حسی کے پروگرام میں کیا ہو رہا ہے؟”
"مرد ایک دوسرے پر گر رہے ہیں۔ عورتیں کچلی جا رہی ہیں اور بچے خوف سے چلا چلا کر رو رہے ہیں۔۔۔!”
"بے حسی کے اس پروگرام کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟”
"کورونا کا بھوت بھیڑ میں گھس آیا ہے، جس کی وجہ سے بہت سارے صحت مند لوگ بھی کورونا کی وبا کا شکار ہو گئے ہیں۔۔۔!”


