بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عرفان خان ممبئی میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ اداکار عرفان خان کولن انفیکشن میں مبتلا تھے اور ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کے روز انتقال کر گئے۔ ان کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوے بتایا کہ عرفان خان کو کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ عرفان خان کا 2018 میں کینسر کی بیماری کا علاج ہوا تھا۔

اداکار عرفان خان کی 95 سالہ والدہ سعیدہ بیگم کا تین دن پہلے جے پور میں انتقال ہوگیا تھا۔ اداکار کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔ کینسر سے نجات پانے کے بعد 2019 میں عرفان خان نے "انگریزی میڈیم” فلم میں کام کیا تھا۔

Facebook Comments HS