تحریک انصاف کے حامیوں نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی برطرفی کے لئے مہم شروع کر دی


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ “لبرل” موقف اختیار کرنے پر خاتون وفاقی وزیر کو برخاست کریں۔

پی ٹی آئی کے پیروکاروں نے منگل کے روز #SackShireenMazari ہیش ٹیگ کے تحت ٹویٹر پر ایک آن لائن مہم کا آغاز کیا۔ مہم چلانے والوں کا مؤقف یے کہ شیریں مزاری پاکستان کو ایک ’لبرل‘ ملک میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے بچوں کی عصمت دری اور دیگر مجرموں کو سرعام سزائے موت دینے کے خلاف شیریں مزاری کے موقف پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک صاحب نے لکھا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا ایک حامی ہوں۔ میں وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ شیریں مزاری کو برخاست کریں کیونکہ وہ پاکستان میں لبرل ازم کو مسلسل فروغ دے رہی ہیں۔ وہ ہمیں ہمارے بنیادی اصولوں اور اقدار سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔”

پی ٹی آئی کے ایک حامی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’قوم‘ عصمت دری کے شکار افراد کے لئے انصاف کا مطالبہ کررہی ہے، جبکہ شیریں مزاری عصمت دری کرنے والوں کے لئے ’رحم‘ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ایسی صورت میں انہیں انسانی حقوق کی وزیر کیسے کہا جاسکتا ہے؟”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments