عرفان خان کی موت کے بعد اہلیہ اور بیٹے کے جذباتی پیغام


دو روز قبل دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ کی جانب سے ایک جذباتی پوسٹ سامنے آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عرفان خان کی اہلیہ سُتاپا سکدر نے عرفان خان کے ہمراہ ایک یادگار تصویر اپنی پروفائل پکچر کے طور پر لگاتے ہوئے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے عرفان خان کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میں نے کچھ کھویا نہیں ہے بلکہ بہت کچھ پا لیا ہے۔‘

عرفان خان کے 19 سالہ بیٹے بابیل کی جانب سے بھی ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے والد کی وفات پر تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

بابیل کا کا کہنا تھا کہ وہ تمام لوگوں کے تعزیتی پیغامات کے جوابات دینے سے قاصر ہیں کیونکہ والد کی وفات کی وجہ سے ان کے پاس الفاظ ختم ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ وفات سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میں ہار چکا ہوں، اب مجھے یقین ہے کہ میں مرجاؤں گا، دیکھو اماں کمرے میں موجود ہیں، وہ میرے پاس ہی ہیں مجھے لینے کے لیے آئی ہیں۔‘

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عرفان خان کے انتقال سے 3 روز قبل اُن کی والدہ سعیدہ بیگم 95 برس کی عمر میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کرگئیں تھیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث اداکار نے والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments