اس صحافی کو نوکری سے نکال دو یا جیل میں ہی پڑے رہو: حکومت کی جیو کے مالک کو دھمکی؟
سینیئر صحافی اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے میر شکیل الرحمان سے کہا ہے کہ وہ یا تو اپنے چینل کے سٹار صحافی کو نوکری سے نکال دیں یا پھر جیل میں ہی پڑے رہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر مرتضیٰ سولنگی کاکہناتھا کہ "ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ ایک آمرانہ حکومت نے کسی ٹی وی چینل کو کہا ہے کہ وہ اپنے صحافیوں کو نوکری نکال دے۔ ہم نے سنا ہے کہ میر شکیل الرحمان سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سٹار ٹی وی اینکر کو نوکری سے نکالے یا پھر ایک کے بعد ایک الزام میں حکومتی مہمان بنا رہے”۔
مرتضیٰ سولنگی نے اپنے دعوے میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سا صحافی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اپنی جانب سے اندازے لگانا شروع کردیے۔ بول کے لب آزاد ہیں کے نام سے بنے ایک ٹویٹر ہینڈل نے پوسٹ کی کہ "انہیں شاہزیب خانزادہ کا سر چاہیے۔” ایک اور شہری نے پوچھا کہ کیا حامد میر ہیں؟ آصف حیات نے لکھا کہ عدم برداشت کی حامل حکومت کا وقت قریب آ گیا ہے۔



